ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پاکستان اور عوام کیلئے اردو میں شکریہ
شیعیت نیوز : عباس عراقچی نے حکومت پاکستان اور عوام کے لیے اردو میں تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پر ایران کے ساتھ بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بغداد کے وکٹوریہ بیس پر خوفناک راکٹ حملہ، متعدد امریکی ہلاک
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کا دفاع کر رہا ہے اور ملک جارحیت کے خلاف ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ایران اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔







