عراقی مقاومت کا شاندار کارنامہ: مزاحمت کے ڈرون نے بغداد میں امریکی وکٹوریہ بیس کو مکمل چھان مارا، سارے دفاعی نظام ناکام + ویڈیو
شیعیت نیوز: عراقی اسلامی مقاومت نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک FPV ڈرون نے بغداد میں قائم امریکی فوجی اڈے وکٹوریہ بیس کے اندر پرواز کرتے ہوئے ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون اڈے کے اندر آزادانہ طور پر گھوم رہا ہے اور مختلف مقامات کی نگرانی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی “FBI” لاہاو 433 یونٹ کا مرکز تباہ، حکومت نے واقعے پر مکمل سنسرشپ لگا دی
جاری کردہ ویڈیو کے مطابق:
📍 ڈرون اڈے کے اندر آزادانہ پرواز کرتا دکھائی دیتا ہے۔
📍 کسی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے اسے روکنے کی کارروائی نظر نہیں آتی۔
📍 ویڈیو کے اختتام پر ڈرون ایک عمارت کی طرف بڑھتا اور اسے نشانہ بناتا دکھایا گیا ہے۔
اسلامی مقاومت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی عراق میں مزاحمتی گروہوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور امریکی دفاعی نظام کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔







