اسرائیلی "FBI” لاہاو 433 یونٹ کا مرکز تباہ، حکومت نے واقعے پر مکمل سنسرشپ لگا دی
شیعیت نیوز: ایرانی میزائل حملے میں تل ابیب میں واقع اسرائیلی تحقیقاتی یونٹ لاہاو 433 کے مرکز کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لاہاو 433 کو اسرائیل کا ایف بی آئی سمجھا جاتا ہے اور یہ یونٹ سنگین جرائم، بدعنوانی اور قومی سلامتی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فنانشل ٹائمز کا انکشاف، ایران جنگ میں امریکی اسلحہ کے ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے
اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد اسرائیلی حکومت نے اس واقعے پر سخت سنسرشپ نافذ کر دی ہے اور مقامی میڈیا کو اس حوالے سے رپورٹنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد سکیورٹی اداروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔







