فنانشل ٹائمز کا انکشاف، ایران جنگ میں امریکی اسلحہ کے ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے

15 مارچ, 2026 12:16

شیعیت نیوز: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکہ چند ہی روز میں اتنا اسلحہ استعمال کر چکا ہے جو عام حالات میں کئی برسوں کے لیے کافی ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس جنگ میں ٹوماہاک میزائل سمیت کئی اہم ہتھیار بڑی تعداد میں استعمال کیے گئے ہیں جس کے باعث امریکی اسلحہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اگر نیتن یاہو زندہ ہے تو اسے ختم کرنے کے لیے تعاقب جاری رکھیں گے، پاسداران انقلاب

فنانشل ٹائمز کے مطابق اسلحہ کے ذخائر میں کمی اور جنگی کارروائیوں کے بڑھتے اخراجات کے باعث سابق امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ پر سیاسی دباؤ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر جنگ اسی رفتار سے جاری رہی تو امریکہ کو نہ صرف مزید دفاعی وسائل درکار ہوں گے بلکہ اس کے مالی اور عسکری اثرات بھی امریکی پالیسی پر نمایاں طور پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

1:52 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔