اگر نیتن یاہو زندہ ہے تو اسے ختم کرنے کے لیے تعاقب جاری رکھیں گے، پاسداران انقلاب
شیعیت نیوز: ایران کی فوجی تنظیم پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے انجام کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق نیتن یاہو کا انجام "نامعلوم” ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ممکن ہے وہ ہلاک ہو چکا ہو یا میدانِ جنگ سے فرار ہو گیا ہو، تاہم موجودہ صورتحال صیہونی حکومت کے اندرونی بحران کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں شبِ دعا و مجلسِ عزا کا انعقاد، مومنین کی بڑی تعداد کی شرکت
بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر نیتن یاہو زندہ ہے تو ایرانی مزاحمتی قوتیں اسے جواب دہ بنانے کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھیں گی۔ پاسداران انقلاب کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی نے اسرائیلی حکومت کو شدید دباؤ اور سیاسی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔







