ایران میں سوگ کی چودھویں رات، رہبر انقلاب کی شہادت پر ملک بھر میں احتجاجی اجتماعات
شیعیت نیوز: ایران میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر میں احتجاجی اجتماعات اور سوگ کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایران کے مختلف شہروں میں سوگ کی چودھویں رات منائی گئی، جہاں ہزاروں شہری شہداء کے لیے انصاف کے مطالبے کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ہر رات اسی طرح کے بڑے عوامی اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں، جہاں شہری اپنے رہبر اور دیگر شہداء کی یاد میں سوگ منا رہے ہیں اور مظاہروں کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم انجینئر حمیدحسین کی امریکا اسرائیل مخالف قرارداد پاس کرانے کی کوشش، پی پی پی اور ن لیگ رکاوٹ
مظاہرین کا کہنا ہے کہ قوم اپنے رہبر کے خون کا حساب چاہتی ہے اور احتجاج اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور انصاف کا مطالبہ پورا نہیں ہو جاتا۔







