پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم انجینئر حمیدحسین کی امریکا اسرائیل مخالف قرارداد پاس کرانے کی کوشش، پی پی پی اور ن لیگ رکاوٹ

14 مارچ, 2026 19:33

شیعیت نیوز: قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حامد حسین طوری نے رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت اور ایران پر امریکہ و اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم ایوان میں اس قرارداد کو آگے بڑھانے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق قرارداد کے معاملے پر پارلیمنٹ میں سیاسی اختلافات سامنے آئے، جس کے باعث اس پر فوری پیش رفت ممکن نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی حکمتِ عملی طویل جنگ کے ذریعے مخالفین کو تھکانا ہے، ولی نصر

اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے بعض ارکان نے قرارداد کے حق میں مؤقف اختیار کیا۔ خیبر ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے ایران کے خلاف کسی کارروائی میں حصہ لیا تو وہ شدید احتجاج کریں گے۔

اسی طرح پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر اور رکن اسمبلی جنید اکبر نے بھی کہا کہ خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں پاکستان کو محتاط پالیسی اختیار کرنی چاہیے اور علاقائی تنازعات میں کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور علاقائی اتحادوں کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے پاکستان کو اپنے قومی مفادات اور علاقائی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی مرتب کرنی چاہیے۔

8:57 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔