اسرائیلی دھمکیاں مزاحمت کو نہیں جھکا سکتیں، شیخ نعیم قاسم
شیعیت نیوز : شیخ نعیم قاسم نے کہا اسرائیلی دھمکیاں مزاحمتی جیالوں کو ڈرا نہیں سکتیں اور وہ بلند عزم و حوصلے کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔
انہوں نے فلسطینی قوم کی ہمہ جانبہ حمایت کے لئے ایرانی قوم کی جان فشانیوں کو سراہا اور کہا کہ ایران نے فلسطین اور اس کی آزادی کے لئے اپنے سب سے گرانبھا اور مقدس سرمائے کو فدا کردیا ہے اور اس راہ میں آخری ہدیہ شہادت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای ہے کہ جنہوں نے اس راہ میں اپنا پورا وجود قربان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کے معاملے پر بھارت کی دوغلی پالیسی بے نقاب
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لبنان میں اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں اپنا قانونی دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں اس وقت ایسی وحشیانہ اور خطرناک جارحیت کا سامنا ہے جو ہمارے وجود کے لئے خطرہ ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ کل مجھے خبر ملی کہ نیتن یاہو مجھے قتل کی دھمکی دے رہے ہیں، آپ کی دھمکی کا کوئی مطلب نہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ جب 80 سال پورے ہوں گے تو اسرائیلی سلطنت ختم ہو جائے گی۔ اب 78 سال ہو گئے ہیں شاید ان کے پاس صرف دو سال باقی ہیں۔







