راولپنڈی و اسلام آباد میں عالمی یومِ القدس پر مشترکہ نمازِ جمعہ کا اعلان

12 مارچ, 2026 19:31

شیعیت نیوز : TBUM، SUC، ISO اور MWM کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ راولپنڈی/اسلام آباد اور مضافات کی تمام جامع مساجد میں ہونے والی نمازِ جمعہ اس مرتبہ عالمی یومِ القدس کے موقع پر مشترکہ طور پر مرکزی جامع مسجد اثناء عشری، 2/6-G اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

منتظمین کے مطابق اس موقع پر نمازِ جمعہ کے بعد یومِ القدس کے حوالے سے ریلی بھی منعقد کی جائے گی جس میں بڑی تعداد میں مومنین کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور امامیہ کالونی میں کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی مسجد و امام بارگاہ پر فائرنگ، متعدد نمازی شہید و زخمی

تمام مومنین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ نمازِ جمعہ اور یومِ القدس ریلی میں بروقت شرکت کریں اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کریں۔

یہ اعلان ملتِ جعفریہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا ہے۔

9:31 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔