پشاور امامیہ کالونی میں کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی مسجد و امام بارگاہ پر فائرنگ، متعدد نمازی شہید و زخمی
شیعیت نیوز : پشاور کی امامیہ کالونی میں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے منسلک تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہو گئے۔
علاقے میں فائرنگ کے واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : اقوامِ متحدہ میں ایران کا سخت مؤقف، عباس عراقچی کا خلیجی ممالک اور امریکہ کو دوٹوک پیغام
ذرائع کے مطابق آج امریکی حکومت نے عوامی ردعمل کے خوف کے پیش نظر پشاور میں امریکی قونصل خانے کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات خطے میں شیعہ سنی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش بھی ہو سکتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس دہشت گردی کے واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔







