جی بی کے وسائل پر عوام کا حق ہے، ایامِ فاطمیہ میں تقریبات مؤخر کی جائیں، علامہ حسن جعفری

23 اکتوبر, 2026 19:23

شیعیت نیوز : سکردو کی مرکزی امامیہ جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے امام جمعہ والجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے معاشرتی برائیوں سے اجتناب، ایامِ فاطمیہ کے احترام، گلگت بلتستان کے وسائل پر عوامی حق اور ایران کے دفاعی عزم پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بلتستان یونیورسٹی کی خستہ حال سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق، علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے بدگمانی، تجسس اور غیبت کو معاشرتی بگاڑ کا بنیادی سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق الزامات عائد کرنا ایک سنگین مرض بن چکا ہے۔ انہوں نے مومنین سے اپیل کی کہ ایامِ فاطمیہ کے احترام میں شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات کو مؤخر کر دیں اور سوگ و عزاداری میں شریک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اتحاد ایران کا قیمتی سرمایہ، حالیہ جنگ میں امریکہ ناکام رہا، امام جمعہ تہران

امریکی اہلکار کے دورہ گلگت بلتستان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ خطے کے قدرتی وسائل پر بنیادی حق یہاں کے عوام کا ہے اور کسی ایک عالمی طاقت کی سیاسی و معاشی بالادستی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔ ایران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی دباؤ کے باوجود ایرانی قوم متحد ہے اور اپنی دفاعی صلاحیتیں مضبوط کر رہی ہے۔ آخر میں انہوں نے بلتستان یونیورسٹی جانے والی خستہ حال سڑک کی تعمیر میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا پرزور مطالبہ کیا۔

8:03 شام اکتوبر 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔