اقوامِ متحدہ میں ایران کا سخت مؤقف، عباس عراقچی کا خلیجی ممالک اور امریکہ کو دوٹوک پیغام
شیعیت نیوز : ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے خلیجی ممالک سے ان حملوں پر معذرت کرتا ہے، تاہم اگر وہ امریکہ اور اسرائیل کو اپنی سرزمین ایران پر حملے کے لیے فراہم کریں گے تو ایران دوبارہ کارروائی کرنے پر مجبور ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں ایران کے خلاف ووٹنگ سے ایران کو کوئی فرق نہیں پڑتا اور تہران اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : رائٹرز کا انکشاف: امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کو اسکارٹ دینے سے انکاری
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کو واضح پیغام دیا جاتا ہے کہ ایران جنگ کے معاملے میں اپنے فیصلوں پر قائم ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ جو بھی ایران کے خلاف جنگی اقدامات میں مداخلت کرے گا یا اس کا حصہ بنے گا، ایران اس کے خلاف سخت ردعمل دے گا۔







