رائٹرز کا انکشاف: امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کو اسکارٹ دینے سے انکاری

12 مارچ, 2026 19:07

شیعیت نیوز: رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جارحیت کے آغاز کے بعد سے امریکی بحریہ، شپنگ کمپنیوں کی جانب سے آبنائے ہرمز میں فوجی مدد فراہم کرنے کی روزانہ کی جانے والی درخواستوں کو مسترد کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی بحریہ کا مؤقف ہے کہ علاقے میں حملے کا خطرہ اس وقت بہت زیادہ ہے، اور اسی وجہ سے جہازوں کو اسکارٹ فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے، حالانکہ صدر ٹرمپ کے دعوے کے برعکس امریکی بحریہ اس ضمن میں عملی اقدامات نہیں کر رہی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے اسرائیلی میٹرو سسٹم ہیک کر کے آبادکاروں کے لیے انتباہی پیغامات جاری کیے

ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے عالمی تجارتی راستوں میں خطرہ بڑھ سکتا ہے اور خطے میں مزید فوجی کشیدگی کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

9:30 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔