حزب اللہ نے اسرائیلی میٹرو سسٹم ہیک کر کے آبادکاروں کے لیے انتباہی پیغامات جاری کیے

12 مارچ, 2026 19:03

شیعیت نیوز: حزب اللہ کی سائبر فورسز نے کل اسرائیلی میٹرو سسٹم کو ہیک کر لیا، جس کے نتیجے میں اسٹیشنوں کے الیکٹرانک بورڈز اور سکرینز پر آبادکاروں کے لیے انتباہی پیغامات نشر ہونا شروع ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق پیغامات میں آبادکاروں سے کہا گیا:

  • میٹرو اسٹیشنوں کو فوری طور پر خالی کریں اور شیلٹرز کی طرف جائیں۔ میٹرو اس وقت محفوظ نہیں ہے۔

  • اگلے نوٹس تک میٹرو کو شیلٹر کے طور پر استعمال نہ کریں، فوری طور پر میٹرو خالی کریں۔

  • اس کے علاوہ ائیرپورٹ سے آبادکاروں کی بڑی تعداد میں انخلاء کے مناظر بھی نشر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین میں عوامی غصہ شدت اختیار کر گیا، اعلیٰ حکام کے ملک چھوڑنے کی اطلاعات

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف اسرائیل میں آبادکاروں کے لیے فوری خطرے کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ خطے میں سائبر سکیورٹی اور فوجی تنصیبات کے دفاع کے حوالے سے بھی تشویش پیدا کر رہا ہے۔

9:30 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔