بحرین میں عوامی غصہ شدت اختیار کر گیا، اعلیٰ حکام کے ملک چھوڑنے کی اطلاعات

12 مارچ, 2026 18:59

شیعیت نیوز: بحرین میں عوامی غیض و غضب نے شدت اختیار کر لی ہے اور اطلاعات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کئی اعلیٰ حکام نے ملک چھوڑ دیا ہے۔ بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ علاقائی صورتحال اور دفاعی دباؤ کے بعد بحرین کے اندر سیاسی حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بحرین کے وزیر داخلہ سمیت کئی اعلیٰ عہدیداران اپنے خاندانوں کے ہمراہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ بحرینی شاہی خاندان کے بعض افراد نے بھی ملک چھوڑنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ٹوماہاک میزائلوں کے ذخیرے میں خطرناک حد تک کمی، پینٹاگون میں تشویش

اسی دوران بحرین کے امیر حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ملک سے فرار ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی گردش کرتی رہیں، تاہم اس حوالے سے کسی سرکاری ذریعے نے باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

9:27 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔