اسلام آباد میں یومِ القدس ریلی کا اعلان، جامعہ مسجد اثناعشری سے ڈی چوک تک مارچ

12 مارچ, 2026 18:50

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں یومِ القدس کے موقع پر ایک عظیم الشان اور مشترکہ ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو حسبِ روایت جامعہ مسجد اثناعشری جی–6/2 اسلام آباد سے شروع ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتی ہوئی ڈی چوک تک پہنچے گی۔

یہ ریلی مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شیعہ علماء کونسل پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور تحریک امت بیداری مصطفیٰ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

ریلی کے شرکاء سے مختلف جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے، جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ، خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں ٹارگٹڈ حملے، امریکی و اسرائیلی سفارت کاروں کی رہائش گاہ نشانے پر

اس موقع پر شریک تنظیموں نے باہمی اتفاق سے مشترکہ نمازِ جمعہ کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی اور قبلۂ اول کی آزادی کے عزم کی تجدید کی جائے گی۔

منتظمین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شریک ہو کر مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی اور ظلم و استبداد کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کریں۔

10:23 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔