دبئی میں ٹارگٹڈ حملے، امریکی و اسرائیلی سفارت کاروں کی رہائش گاہ نشانے پر
شیعیت نیوز: گزشتہ رات دبئی کے انتہائی حساس علاقے دبئی کریک ہاربر میں واقع ایک عمارت پر متعدد بار ٹارگٹڈ حملے کیے گئے۔ یہ علاقہ جہاں بہت سے امریکی اور اسرائیلی سفارت کار رہائش پذیر ہیں اور اکثر آتے جاتے ہیں، انتہائی سخت انٹری سسٹم اور 24 گھنٹے سیکورٹی کے لیے جانا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حملوں کا ہدف عمارت کی ایک مخصوص منزل تھی جہاں مبینہ طور پر امریکی اور اسرائیلی سفارتی عملے کی آمد و رفت رہتی ہے۔ اس واقعے نے علاقے کی سخت سیکورٹی کے باوجود حساس تنصیبات کی حفاظت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عراق میں صیہونی۔امریکی جارحیت کا نیا باب، حشد الشعبی کی 15ویں بریگیڈ نشانے پر
ماہرین کے مطابق ایسے حساس اور محفوظ علاقے میں کسی عمارت کے اندر مخصوص منزل کو نشانہ بنانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حملہ آوروں کو اندرونی معلومات حاصل تھیں، جسے بعض حلقے ایرانی انٹیلی جنس کی ممکنہ رسائی کی سطح سے بھی جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔







