عراق میں صیہونی۔امریکی جارحیت کا نیا باب، حشد الشعبی کی 15ویں بریگیڈ نشانے پر

12 مارچ, 2026 18:31

شیعیت نیوز: عراق میں صیہونی۔امریکی جارحیت کا ایک نیا باب سامنے آیا ہے جہاں مقاومت کے مجاہدین کو نشانہ بناتے ہوئے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے ہیں، جن میں حشد الشعبی کی 15ویں بریگیڈ بھی نشانے پر رہی۔ ان حملوں کو عراق کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق عراقی سرزمین پر امریکہ کی جانب سے متعدد فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرکوک کے دیبس ضلع میں الحشد الشعبی سے منسلک گروہوں پر حملوں کے نتیجے میں 4 ارکان شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مغربی ایشیا کے ڈیٹا سینٹرز کو نشانہ بنا سکتا ہے، سفارتی ذرائع کا دعویٰ

اسی طرح صوبہ الانبار میں القائم کے قریب ایک فوجی کیمپ پر کیے گئے فضائی حملے میں حشد الشعبی کے 10 ارکان شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب کرکوک میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں مزید 4 ارکان شہید جبکہ 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ ان حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

7:57 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔