ایران مغربی ایشیا کے ڈیٹا سینٹرز کو نشانہ بنا سکتا ہے، سفارتی ذرائع کا دعویٰ

12 مارچ, 2026 18:29

شیعیت نیوز: رشیا ٹوڈے (RT) کے مطابق ایک باخبر سفارتی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ایران آنے والے دنوں میں مغربی ایشیا میں موجود ان ڈیٹا سینٹرز کو نشانہ بنا سکتا ہے جنہیں امریکہ ایران کے خلاف اپنی کارروائیوں میں استعمال کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ عرب ممالک میں موجود فائبر آپٹک انفراسٹرکچر اور ڈیٹا سینٹرز کو ایران کے خلاف انٹیلی جنس اور فوجی کارروائیوں کی حمایت کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ اس حوالے سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ایکا پہلا پیغام

سفارتی ذریعے کا مزید کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ان ممالک کی حکومتیں امریکہ کی جانب سے اپنے انفراسٹرکچر کے اس مبینہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کر رہیں، جس کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

7:57 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔