یومِ شہادت حضرت علیؑ: لاہور میں مرکزی جلوس کے لیے چار درجاتی سکیورٹی پلان تیار

10 مارچ, 2026 18:46

شیعیت نیوز : سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں یومِ شہادت حضرت علیؑ کے سکیورٹی پلان، ماڈل ٹاؤن و کینٹ ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یومِ علیؑ کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی جبکہ ایس پیز نے یومِ علیؑ کے سکیورٹی انتظامات اور روٹ سکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ یومِ علیؑ پر 8 ہزار 5 سو سے زائد افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ یومِ علیؑ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : یوم شہادت امام علیؑ پر فول پروف سیکیورٹی پلان تیار، جلوس مغرب تک ختم کرنے پر اتفاق

اجلاس میں بتایا گیا کہ جلوس کو چار درجاتی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سی سی پی او نے میٹرو بس کے روٹس اور اہم مقامات کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں باٹا پور سے برآمد ہونے والے عزاداری جلوس کے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او نے کہا کہ یومِ علیؑ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ آخری عشرے کی طاق راتوں، یوم القدس ریلی اور عیدالفطر کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

8:06 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top