آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی رہبری کا آغاز، سابق صدر روحانی سمیت متعدد رہنماؤں کی مبارکباد اور دعائیں
شیعیت نیوز : سابق صدر حجت الاسلام حسن روحانی کا پیغام: آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی رہبری پر مبارکباد، حساس حالات میں کامیابی کی دعا
ایران کے سابق صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے رہبر انقلاب اسلامی منتخب ہونے کے بعد ایک تعزیتی اور مبارکبادی پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں روحانی نے لکھا: "حضرت آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای (دامت برکاته)، آپ کو آپ کے والد معظم کی شہادت اور بیت مکرم کے دیگر افراد کے سانحہ پر تعزیت پیش کرتا ہوں اور مجلس خبرگان کی جانب سے آپ کو رہبر انقلاب اسلامی منتخب کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔”
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ اور نیتن یاہو عوام سے حقیقت چھپا رہے ہیں، اسرائیلی اخبار
سابق صدر نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ موجودہ نہایت حساس اور نازک حالات میں، جب ایران بیرونی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو نظام کی قیادت، قومی وحدت و انسجام، ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، نیز ایران کی ترقی و پیشرفت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کامیابی عطا فرمائے۔
یہ پیغام شہید رہبر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد نئی قیادت کے انتخاب کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں مختلف سیاسی اور دینی شخصیات کی جانب سے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی رہبری پر مبارکباد اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔







