سپاہ پاسداران کا حملہ: عراقی کردستان میں حریر امریکی اڈہ 5 میزائلوں سے نشانہ، لرستان میں صہیونی ہرمس 900 ڈرون مار گرایا
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی کردستان میں واقع حریر فوجی اڈے پر موجود امریکی فوج کے مرکز کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
سپاہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی فوج کے میزائل دستوں نے عراقی کردستان کے حریر بیس میں موجود دہشت گرد امریکی فوج کے مرکز پر پانچ میزائل داغے۔ حملے کی وجہ سے اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وعدہ صادق 4 کی 33ویں لہر: خیبر شکن میزائل سے تل ابیب سمیت 16 مقامات نشانہ، صہیونی پیٹریاٹ سسٹم ناکام
صوبہ لرستان میں دشمن کا جدید ہرمس ڈرون تباہ سپاہ پاسداران نے ایک علیحدہ بیان میں بتایا ہے کہ آج صوبہ لرستان کے شہر بروجرد میں ایرانی فضائی دفاعی نظام نے صہیونی حکومت کے ایک حملہ آور ڈرون کو مار گرایا۔
بیان کے مطابق گرایا جانے والا ڈرون ہرمس 900 تھا جو اسرائیل کا جدید جاسوسی اور حملہ آور ڈرون طیارہ سمجھا جاتا ہے۔
یہ کارروائیاں وعدہ صادق 4 آپریشن کے تسلسل میں کی گئیں، جو امریکی اور صہیونی جارحیت کے خلاف جاری مزاحمت کا حصہ ہیں۔ سپاہ پاسداران نے واضح کیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔







