افغان سفیر سردار احمد شکیب: مشکل وقت میں افغانستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے، شہید رہبر خامنہای کی تعزیت پیش
شیعیت نیوز : پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ افغانستان مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
افغان سفیر سردار احمد شکیب اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے پہنچے اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہای کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا اور سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں پیغام درج کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اللہ تعالیٰ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو مشکل وقت میں عظیم ذمہ داری نبھانے کی قوت عطا فرمائے، حلیم عادل شیخ
افغان سفیر نے ایران کے عوام اور حکومت سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتے موجود ہیں جو اس مشکل گھڑی میں مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
یہ ملاقات شہید رہبر انقلاب کی شہادت کے بعد ایران کے ساتھ عالمی برادری کی یکجہتی کے اظہار کی ایک اہم مثال ہے۔







