ٹرمپ نے جو خامنہ ای کیساتھ کیا عنقریب وہی ان کیساتھ ہونے والا ہے، ماہر نجوم سامعہ خان کی بڑی پیشگوئی
شیعیت نیوز : معروف پاکستانی ماہر نجوم (اسٹرولوجسٹ) سامعہ خان نے ایک وائرل ویڈیو میں شدید پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہای کے ساتھ کیا ہے، وہی عنقریب ان کے ساتھ ہونے والا ہے۔
سامعہ خان نے کہا کہ اگر 21 مارچ 2026 تک امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ نہیں رکی اور مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آسمان پر ستارے الٹے چل رہے ہیں یعنی جو ستارے زمین کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں، وہ حیران کن طور پر 14 دن کے بجائے 2 مہینوں تک الٹے چل رہے ہیں۔ اس وجہ سے آسمان پر ستاروں کا موڈ غضب ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روسی صدر پوٹن کی مبارکباد: آیت اللہ مجتبی خامنہ ای اپنے والد کے راستے پر عزت سے آگے بڑھیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں حالات خراب ہونے والے ہیں، بھارت میں بھی شدید بحران آئے گا، دبئی میں گراؤنڈ ہونے والا ہے اس لیے لوگوں کو وہاں پیسے لگانے سے روکا تھا۔ سعودی عرب پر بھی ٹف ٹائم آئے گا اور پورے مشرق وسطیٰ میں بحران بڑھے گا۔
سامعہ خان نے یورپ میں آنے والے بحران کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ برطانیہ نے ٹرمپ کو انکار کر دیا ہے، اب آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ آیت اللہ خامنہای کی طرح ان کا ستارہ بھی گردش میں ہے اور جو بویا ہے وہ جلدی کاٹیں گے۔







