روسی صدر پوٹن کی مبارکباد: آیت اللہ مجتبی خامنہ ای اپنے والد کے راستے پر عزت سے آگے بڑھیں گے

09 مارچ, 2026 13:27

شیعیت نیوز : روسی صدارتی محل کرملین کی جانب سے جاری بیان میں صدر ولادیمیر پوٹن نے ایران کے تیسرے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر پوٹن نے اپنے پیغام میں کہا: ”مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے والد کے راستے پر عزت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ ایران اس وقت ایک مسلح جارحیت کا مقابلہ کر رہا ہے، ایسے میں آپ سے شجاعت اور بڑی قربانیوں کی امید رکھتے ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ جوادی آملی کا پیغام: آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کی رہبری پر امید، امامت وحی کی بہترین نعمت ہے

یہ پیغام روس اور ایران کے درمیان تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی اور موجودہ حساس حالات میں باہمی حمایت کے عزم کا واضح اظہار ہے۔ روسی صدر نے ایران کی موجودہ جارحیت کے خلاف استقامت اور مزاحمت کی تعریف کی اور نئے رہبر انقلاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

2:51 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top