سید مجتبیٰ خامنہ ای کی رہبری امریکی استعمار اور صیہونیت کی شرمناک شکست ہے، مزاحمت جاری رہے گی اور فتح مند ہوگی، خواجہ سعد رفیق
شیعیت نیوز : خواجہ سعد رفیق کا پرجوش بیان: آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی رہبری امریکی استعمار اور صیہونیت کی شرمناک شکست ہے، ایرانی قوم مزاحمت جاری رکھے گی اور فتح مند ہوگی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی رہبری کے انتخاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "کاروان شہدا کے وارث سید مجتبیٰ خامنہ ای کا رہبر معظم ایران منتخب ہونا امریکی استعمار اور صیہونیت کی شرمناک شکست ہے۔”
انہوں نے مزید کہا: "ان شاء اللہ ایرانی قوم حسینیت کا علم اٹھا کر مزاحمت جاری رکھے گی اور فتح مند ہوگی۔ اللہ رب العزت کی تائید سے جھوٹے دنیاوی خدا ابراہم کے ہاتھی ثابت ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے ساتھی انسانیت کے دشمن اور شیطانی نظام کا حصہ ہیں۔ ان کی اپنی قوم سمیت دنیا کی کوئی قوم ان کی عزت نہیں کرتی، ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے۔”
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبر منتخب، قوم کا بیعت اور جان نچھاور کرنے کا اعلان
خواجہ سعد رفیق کا یہ بیان ایران کی نئی قیادت کے انتخاب کے بعد سامنے آیا ہے جہاں انہوں نے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی رہبری کو استکبار کے خلاف مزاحمت کی نئی علامت قرار دیا اور ایرانی قوم کی استقامت اور فتح کی دعا کی۔






