آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبر منتخب، قوم کا بیعت اور جان نچھاور کرنے کا اعلان

09 مارچ, 2026 00:39

شیعیت نیوز : ایران کی مجلس خبرگان رہبری نے شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد نئے ولی امر مسلمین کا انتخاب مکمل کر لیا ہے۔ غیر مصدقہ ذرائع اور متعدد اطلاعات کے مطابق آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا رہبر منتخب کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی اخبار: ایرانی حملے میں امریکی THAAD ریڈار تباہ، 1 ارب ڈالر کا نقصان، میزائل نگرانی کی صلاحیت شدید متاثر

ایرانی قوم اور مختلف شیعہ حلقوں نے فوری طور پر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی رہبری میں بیعت کا اعلان کر دیا ہے اور ان کی حمایت میں جان نچھاور کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں "حفظہ اللہ” اور "لبیک یا خامنہ ای” جیسے نعروں کے ساتھ ان کی رہبری کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔

آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے سامنے بے حد مشکل راستہ ہے، آج شب قدر ہے، تمام مومنین کو ان کے حق میں خصوصی دعا کرنی چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ انہیں استقامت، حکمت اور امت کی رہبری کی توفیق عطا فرمائے۔

6:05 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top