ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ کا بیان، آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی رہبری "شفا بخش مرہم”، مرحوم اور شہید امام سے کوئی فرق نہیں

09 مارچ, 2026 00:49

شیعیت نیوز : ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے مجلس خبرگان رہبری کے "قطعی اور درست فیصلے” کو آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے انتخاب کو "شفا بخش مرہم” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم اب ایک "باایمان، انقلابی، بہادر اور دانا رہبر” سے مستفید ہو رہی ہے جو وقت سے آشنا ہے اور سادہ زندگی گزارتا ہے۔

قالیباف نے مزید زور دیا کہ اس ولی فقیہ کی حمایت میں وہ ان کے، مرحوم امام خمینی اور شہید امام (آیت اللہ سید علی خامنہ ای) کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے، اور ان کی قیادت کی پیروی کو ایک قطعی دینی اور قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبر منتخب، قوم کا بیعت اور جان نچھاور کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب امت اسلامی کے لیے امید اور استحکام کا باعث ہے اور ایرانی قوم اس نئی قیادت کے ساتھ مزید مضبوطی اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

6:05 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top