آیت اللہ سیستانی کا اہم فتویٰ: اسلامی ایران کے دفاع میں جہادِ کفائی واجب
شیعیت نیوز : حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ نے ایک مقلد کے استفتاء کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام اور انقلاب اسلامی کے دفاع کے لیے جہادِ کفائی کی وجوب پر زور دیا ہے۔
استفتاء میں پوچھا گیا تھا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے براہ راست یا بالواسطہ فوجی حملہ ہو تو کیا عراقی شیعہ مسلمانوں پر جہادِ کفائی واجب ہو جائے گا؟
یہ بھی پڑھیں : شیخ اکرم الکعبی کا غدار عرب حکمرانوں کو سخت الٹی میٹم: امریکی بوٹوں کے پیچھے بھاگنے والو، تمہارا انجام منتظر ہے
آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری کردہ جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر اسلامی ایران پر حملہ ہوا اور اس سے امت مسلمہ کے لیے خطرہ پیدا ہو یا ولایت فقیہ کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو عراقی شیعوں پر جہادِ کفائی واجب ہو گا۔
یہ فتویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے خلاف امریکی اور صہیونی دھمکیاں اور فوجی تیاریاں عروج پر ہیں۔ عراقی مقاومت اور شیعہ حلقوں میں اس فتویٰ کو ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی اور مشترکہ دفاع کا واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔






