امریکہ اور اسرائیل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایران کا انکار

08 مارچ, 2026 17:47

شیعیت نیوز : امریکہ اور اسرائیل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سخت جواب: "جنگ کا مستقل خاتمہ ہوگا، لڑائی جاری رکھیں گے”

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "وہ دوبارہ جنگ بندی کی بات کر رہے ہیں، یہ نہیں ہوگا۔ جنگ کا مستقل خاتمہ ہونا چاہیے، اور جب تک ہم اس مرحلے تک نہیں پہنچتے، میرے خیال میں ہمیں اپنے لوگوں کی سلامتی کے لیے لڑائی جاری رکھنی ہوگی۔”

یہ بھی پڑھیں : کویت میں تیل کی پیداوار کم، اسٹوریج گنجائش ختم اور ہرمز کی بندش سے برآمدات مفلوج: واشنگٹن پوسٹ

عراقچی نے مزید کہا کہ ایران اپنے دفاع، علاقائی استحکام اور مظلوموں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات بڑھ رہے ہیں، لیکن ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی عارضی جنگ بندی پر راضی نہیں ہوگا بلکہ مستقل اور پائیدار امن کا مطالبہ کرتا ہے۔

ایرانی حکام نے بارہا زور دیا ہے کہ جارحیت اور حملوں کا جواب دینا ایران کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، اور جب تک غزہ، لبنان اور دیگر علاقوں میں مظالم بند نہیں ہوتے، مزاحمت جاری رہے گی۔

5:37 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top