کویت میں تیل کی پیداوار کم، اسٹوریج گنجائش ختم اور ہرمز کی بندش سے برآمدات مفلوج: واشنگٹن پوسٹ

08 مارچ, 2026 16:53

شیعیت نیوز : واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کویت نے تیل کی پیداوار کم کرنا شروع کر دی ہے کیونکہ ملک میں اسٹوریج کی گنجائش مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے اور آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے برآمدات شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت اب غور کر رہا ہے کہ پیداوار کو مزید کم کر کے صرف گھریلو ضروریات پوری کی جائیں۔ یہ فیصلہ چند دنوں میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج رات سے IRGC ایرو اسپیس فورس کے جارحانہ آپریشنز میں مزید شدت، ڈرونز 20 فیصد اور اسٹریٹجک میزائلوں کا استعمال 100 فیصد بڑھے گا

اسی طرح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اسٹوریج کی سہولیات تین ہفتوں کے اندر بھر جائیں گی۔ اسٹوریج بھر جانے کی صورت میں پیداوار روکنا انتہائی مہنگا پڑ سکتا ہے اور کنوؤں کو بھی مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ صورتحال آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور ممکنہ بندش کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے، جس نے خلیجی ممالک کی تیل برآمدات اور عالمی منڈی کو شدید متاثر کیا ہے۔

6:05 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top