آج رات سے IRGC ایرو اسپیس فورس کے جارحانہ آپریشنز میں مزید شدت، ڈرونز 20 فیصد اور اسٹریٹجک میزائلوں کا استعمال 100 فیصد بڑھے گا
شیعیت نیوز : فارس نیوز کو ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ آج رات سے ایرانی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس (IRGC Aerospace Force) کے جارحانہ آپریشنز میں نمایاں شدت آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے جنگی حکمت عملی بدل دی، شمالی صہیونی بستیوں پر آگ برسانے والے حملے تیز: حزب اللہ کی طاقت اور درستگی میں اضافہ
ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اور وائٹ ہاؤس کی سفاکیت اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے IRGC نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں فوری اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں درج ذیل اہم تبدیلیاں متوقع ہیں:
- ڈرون آپریشنز کے حجم میں 20 فیصد تک اضافہ
- انتہائی بھاری اور اسٹریٹجک میزائلوں کا استعمال 100 فیصد (یعنی دوگنا) بڑھایا جائے گا
یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں خطے میں امریکی اور صہیونی جارحیت کے تسلسل اور ایران کے خلاف جاری دھمکیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ دفاعِ وطن، خطے میں توازن قائم رکھنے اور دشمن کی کسی بھی نئی جارحیت کو فیصلہ کن جواب دینے کے لیے ناگزیر ہے۔






