بصرہ میں امریکی تیل کی بڑی کمپنی ہیلی برٹن کمپاؤنڈ ایرانی ڈرون حملے سے مکمل طور پر تباہ

07 مارچ, 2026 18:05

شیعیت نیوز : جنوبی عراق کے تیل کے اہم مرکز بصرہ میں امریکی تیل کی بڑی کمپنی ہیلی برٹن (Halliburton) اور اس کی وابستہ کمپنی KBR کے دفاتر اور گودام ایرانی ڈرون حملے کا نشانہ بنے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں کمپاؤنڈ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور مختلف حصوں میں شدید آگ لگ گئی جو اب تک جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ رات کے وقت کیا گیا، جس کے بعد ہیلی برٹن کمپاؤنڈ کے دفاتر، گودام اور دیگر تنصیبات شعلوں میں جل گئیں۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حملہ متعدد ڈرونز سے کیا گیا جو درست نشانہ زنی کے ساتھ اپنے ہدف تک پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں امریکی قونصل خانے کے گارڈز کی فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کی شہادت، فاطمہ بھٹو کا حکومت سے سخت سوال

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں امریکی اور اس کی اتحادی کمپنیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ عراقی حکام اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حملے کے فوری بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور امریکی کمپنیوں کے دیگر تنصیبات پر بھی حفاظتی انتظامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

7:57 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top