کراچی میں امریکی قونصل خانے کے گارڈز کی فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کی شہادت، فاطمہ بھٹو کا حکومت سے سخت سوال

07 مارچ, 2026 17:54

شیعیت نیوز : معروف مصنفہ اور سماجی کارکن فاطمہ بھٹو نے کراچی میں امریکی قونصل خانے کے گارڈز کی فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں امریکی قونصل خانے کے گارڈز کے ہاتھوں پاکستانیوں کا قتل ایک سنگین جرم ہے۔ فاطمہ بھٹو نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت اپنے ہی شہریوں کی شہادت کا مقدمہ درج کرے گی یا پھر وہ ان لوگوں کی خوشامد میں ہی مصروف رہے گی جن کے ساتھ وہ نام نہاد ’بورڈ آف پیس‘ میں بیٹھی ہے؟

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج، 48 مومنین گرفتار، انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت، 2 روزہ ریمانڈ منظور

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی وقار پر بھی حملہ ہے۔ فاطمہ بھٹو نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرائے، ذمہ داروں کو سزا دے اور امریکی قونصل خانے کے گارڈز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔

7:49 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top