حزب اللہ کی کارروائی میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموترچ کا بیٹا زخمی

07 مارچ, 2026 10:31

شیعیت نیوز: اسرائیلی حکومت کے وزیر خزانہ بیزلیل سموترچ کے دفتر نے اعلان کیا کہ ان کا بیٹا شمال مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ کی کارروائی کے دوران زخمی ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی خبر رساں ویب سائٹ والا نے بعض ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل اسموتریچ کے بیٹے حزب اللہ کی فوجی کارروائی کے دوران زخمی ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید آیت اللہ خامنہ ای نے مستقبل کے رہبر کے لیے کسی فرد کا نام تجویز نہیں کیا، رکن مجلس خبرگان

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب ایک اینٹی ٹینک میزائل سے اسرائیلی فوج کے پیدل دستے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 فوجی زخمی ہوئے جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنوبی لبنان کی سرحد سے مقبوضہ علاقوں میں واقع نہاریا اسپتال منتقل کیا گیا۔

12:09 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top