ضمنی انتخاب ،کالعدم سپاہ لشکرجھنگوی اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار شفیق مینگل کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی سب کے مسترد
شیعیت نیوز : ریاست کی سرپرستی میں بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 256 کے ضمنی انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ اسرار زہری، سابق سینیٹر نعمت اللہ زہری، میر عبدالرحمٰن زہری اور حاجی صلاح الدین زہری سمیت دیگر 15 اہم سیاسی شخصیات کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا ہے، جبکہ دہشتگردی، لشکری جھنگوی سے وابستگی اور مسلح جھتہ کی سربراہی کے الزامات کا سامنا کرنے والے متازعہ شخص شفیق مینگل کے کاغذات درست قرار دے دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گلگت میں بھی آیت اللہ خامنہ ای کے عشق و جانثار شہداء کی تعداد 10 تک پہنچ گئی
شفیق مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور باقی تمام امیدواروں کے کاغذات کے مسترد ہونے پر بلوچستان کے مختلف حلقوں میں ایک نئی بحث اور تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کی صوبائی حکومت سنبھالنے والی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شفیق مینگل کو ٹکٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور بعض دیگر قوتیں شفیق مینگل کو سیاسی پناہ دینا چاہتے ہیں۔







