سابق امریکی انٹیلیجنس آفیسرکا ایران کے مقابلے میں امریکہ کی شکست کااعتراف

06 مارچ, 2026 13:39

شیعیت نیوز:  سابق امریکی انٹیلیجنس آفیسر نے ایران کے خلاف امریکی حملوں کے اہداف کی ناکامی کا اعتراف کیا۔ تفصیلات کے مطابق عسکری تجزیہ کار اور سابق امریکی انٹیلیجنس آفیسر اسکاٹ ریٹر نے اعتراف کیا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی حملے کے نتائیج، توقعات کے برعکس نکلا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مقصد ایران کے رہبر کو شہید کرنا اور لوگوں کو سڑکوں پر لانا تھا اور آج ایران میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر ہیں، لیکن امریکہ کی حمایت میں نہیں، بلکہ اپنے رہبر کے، وہ روڈوں پر ہیں، ایران میں اسلامی نظام کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر امریکی واسرائیلی حملوں کیخلاف ملتان میں اجتماعی نماز جمعہ ، ہزاروں افرادکی شرکت

اسکاٹ ریٹر نے کہا کہ ایران پر حملوں کی شدت کے ساتھ ساتھ یہ حمایت بھی بڑھتی جا رہی ہے، ایران کی فوج کا جواب امریکہ اور اسرائیل کیلئے غیر متوقع تھا، ایرانی اس جنگ کیلئے 20 سال سے زیادہ عرصے سے تیاری کر رہے تھے، جب ڈک چنی نے دھمکی دی تھی، یہ تیاری اب مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے اڈوں کو نشانہ بناتا ہے اور اسرائیل کو اس طرح سزائیں دیتا ہے، جو صہیونیوں کیلئے ناقابل تصور ہے۔

9:38 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top