کوئٹہ، سیاسی ومذہبی شخصیات اور پولیس حکام کی رہبر انقلاب کی شہادت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی
شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے سلسلے میں آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہر بھر سے متعدد سیاسی رہنماؤں، مختلف مسالک کے علماء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
فاتحہ خوانی میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمٰن، پیر حبیب شاہ چشتی، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ اور قاری عطاء الرحمٰن سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب کی شہادت اور ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کےخلاف بھاولپور میں احتجاجی ریلی
شرکاء نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ امت مسلمہ کے عظیم رہنما تھے۔ ان کی شہادت نے پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔







