رہبر انقلاب کی شہادت اور ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کےخلاف بھاولپور میں احتجاجی ریلی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع بہاولپور اور آئی ایس او پاکستان ضلع بہاولپور کے زیراہتمام غاصب اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مرد و خواتین، بزرگوں، بچوں سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکے تھے جن پر مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل لکھا ہوا تھا۔ ریلی کا آغاز مرکزی شیعہ جامع مسجد سے ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی فرید گیٹ پہنچی، اس موقع پر مختلف تنظیموں کے رہنماوں، انجمنوں کے ذمہ داران اور خطبا نے اپنے خطاب میں امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایران کی حمایت کا اعلان کیا۔ وحدت یوتھ ونگ کے رہنما برادر سید طاہر عباس بخاری نے رہبر کی شہادت کو عظیم سانحہ قرار دیا اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے تین روزہ سوگ کا علان کیا۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت ، پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی غم سے نڈھال
مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما احسان حیدر نے خطاب کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا اور رہبر کی شہادت کی پرزور مذمت کی۔ اس موقع پر ضلعی کابینہ، عہدیداران اور کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کر کے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اختتام پر مرکزی رہنما آئی ایس او اسد رضا گھمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ قتل ہونا ہماری عادت اور شہادت ہمارے لیے شرف عظیم ہے، ماہ رمضان میں حضرت امام علی علیہ السلام کے عظیم بیٹے علی کو یہودیوں، دجالیوں اور خارجیوں نے شہید کر دیا اور ملت ایک بار پھر یتیم ہو گئی۔







