ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا، یہ فقہی اور اعتقادی موقف ہے جو تبدیل نہیں ہو سکتا، ایرانی صدر

26 فروری, 2026 14:31

شیعیت نیوز : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان عمان کی ثالثی میں ہونے والے تیسرے دور کے مذاکرات سے قبل کہا ہے کہ ایران ہتھیار بنانے کا خواہشمند نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’جب کسی معاشرے کا مذہبی رہنما اعلان کرتا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیار کے پیچھے نہیں جائیں گے، تو یہ موقف اعتقادی اور فقہی بنیاد پر ہے، نہ کہ کوئی سیاسی حکمتِ عملی جو بدل سکتی ہو۔‘

ان کے مطابق ’ایک سیاستدان مصلحت کے مطابق کچھ کہہ سکتا ہے، لیکن مذہبی رہنما اپنے عقیدے اور شرعی حکم کے خلاف بات نہیں کر سکتا۔‘

یہ بھی پڑھیں : ایران کا نیدرلینڈز کو سخت احتجاج: سفیر ایمل ڈی بونٹ طلب، ممنوعہ اشیا کی غیر قانونی کوشش پر شدید مذمت

انھوں نے امریکی حکام کے حالیہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’دشمن کہتے ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار کے پیچھے نہیں جانا چاہیے، یہ وہی بات ہے جو ہم بارہا خود کہہ چکے ہیں کہ ہم ایٹمی ہتھیار کے پیچھے نہیں ہیں۔‘

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل کانگریس میں اپنی سالانہ تقریر میں ایران کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’انھوں نے اپنے شیطانی ایٹمی پروگرام میں دوبارہ اپنی بلند پروازیاں شروع کر دی ہیں۔‘

’ہم ان سے مذاکرات کر رہے ہیں اور وہ معاہدہ چاہتے ہیں، لیکن ہم نے یہ الفاظ نہیں سنے کہ وہ کہیں ’ہم ایٹمی ہتھیار نہیں رکھیں گے‘۔‘

1:57 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top