شام میں ہزاروں داعشی خاندانوں کا کیمپ الہول بند
شیعیت نیوز : شامی حکام نے الہول کیمپ کو مکمل طور پر خالی کرانے کے بعد اسے بند کر دیا ہے، جو ماضی میں داعش عناصر کے خاندانوں کی رہائش گاہ کے طور پر جانا جاتا تھا۔
الہول کیمپ کے ڈائریکٹر فادی القاسم نے اعلان کیا کہ شامی حکام نے اس کیمپ کو بند کر دیا ہے، جس کا انتظام پہلے کرد فورسز قسد کے پاس تھا اور جو کئی برسوں تک داعش سے وابستہ خاندانوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اقدام اس وقت عمل میں لایا گیا جب کیمپ کے آخری رہائشی کو بھی منتقل کر دیا گیا۔ کیمپ میں موجود تمام شامی اور غیر شامی خاندانوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزارت عظمیٰ کی نامزدگی واپس نہیں لوں گا، کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکوں گا، نوری المالکی کا سخت موقف
واضح رہے کہ کچھ مدت قبل جولانی حکومت سے وابستہ عناصر نے اس کیمپ کا کنٹرول قسد فورسز سے سنبھال لیا تھا۔
دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ کم از کم 20 ہزار افراد، جن میں داعش سے وابستہ عناصر بھی شامل تھے، اس کیمپ سے فرار ہو چکے ہیں۔
یہ کیمپ 24 ہزار افراد کی رہائش گاہ تھا جن کا تعلق 42 مختلف قومیتوں سے تھا۔







