یمن کے خلاف نیا محاذ، تکفیری دہشت گرد جولانی کی سعودی سرپرستی میں ریاض آمد
ابو محمد جولانی
شیعیت نیوز : یمن کے مظلوم عوام اور مجاہدین کے خلاف متجاوز سعودی رجیم کی خباثت اور سازشوں میں ایک اور خطرناک اضافہ سامنے آیا ہے۔ خطے میں سرگرم بدنام زمانہ تکفیری دہشت گرد اور سابق داعشی کمانڈر ابو محمد جولانی کی سعودی سرپرستی میں ریاض آمد اب کوئی راز نہیں رہی بلکہ کھلی حقیقت بن کر دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ جولانی کی منظرِ عام پر آنے والی تصویر، جس کے پس منظر میں مملکت سعودی عرب کا طیارہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ یمن کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنے کے لیے تکفیری دہشت گردوں کی "مین پاور” کو منظم کیا جا رہا ہے۔
فلسطین میں طویل عرصے سے جاری صیہونی مظالم اور نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے والے یزیدی خصلت سعودی حکمران اب یمن کے خلاف اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل جھونک رہے ہیں۔ سعودی رجیم کی جانب سے یمن کے خلاف اس نامہاد جنگ میں تکفیری عناصر بالخصوص جولانی جیسے خونخوار دہشت گردوں کو کھلم کھلا بلوانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ آل سعود کو یمنی مقاومت کے سامنے شدید ہزیمت کا سامنا ہے اور انہیں کرائے کے قاتلوں کی اشد ضرورت ہے۔ یہ وہی طاقتیں ہیں جو اسرائیل کے دباؤ میں آکر اس کی کٹھ پتلی کے طور پر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اور تمام ظالم قوتیں ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : 7 اکتوبر کو مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بیداریِ امت کے دن کے طور پر منایا جائے، علامہ سید جواد نقوی
دفاعی و سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سعودی رجیم اور تکفیری دہشت گردوں کا یہ ناپاک گٹھ جوڑ یمن کی دلدل میں مزید بری طرح پھنس جائے گا۔ یمن کی غیور اور مزاحمتی قیادت کے خلاف ظالموں اور استکباری ایجنٹوں کا یہ مشترکہ لشکر اپنے انجام کو پہنچے گا اور تاریخ گواہ ہے کہ مظلوموں کے خلاف بننے والے ایسے یزیدی لشکروں کو بالآخر عبرتناک شکست کا ہی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مظلوم یمنی عوام کے خلاف یہ محاذ، جو دراصل تکفیری اور صیہونی مفادات کا تحفظ کر رہا ہے، اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔







