شام پر صہیونی جارحیت، دمشق کے نواح میں دھماکے

12 ستمبر, 2026 12:30

شیعیت نیوز : شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع الضمیر شہر کے شمال مغرب میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی نوعیت اور اسباب معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ بعض غیر سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دھماکہ علاقے میں اسلحے اور گولہ بارود کے ایک گودام میں ہوا ہے، تاہم اس دعوے کی تاحال سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ابھی تک اس واقعے کی اصل وجہ یا کسی ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ساحلی علاقوں کی آزادی پر یمنی عوام کا جشن، سڑکوں پر نکل کر فوج کی بھرپور حمایت

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شامی میڈیا نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں اور جارحیت کی خبریں دی تھیں۔ شام کے الاخباریہ نیٹ ورک نے رپورٹ کیا تھا کہ قابض صیہونی فوج نے دمشق کے مغربی نواح میں واقع بیت جن شہر کے مغرب میں زرعی علاقوں پر بھی توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔ شام پر صیہونی حکومت کے یہ مسلسل حملے اور شامی سرزمین پر قابض فوج کی غیر قانونی موجودگی دمشق حکومت کے لیے شدید تشویش کا باعث بن چکی ہے۔

1:36 شام ستمبر 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔