پاکستان کا شام میں اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

19 اگست, 2026 14:45

شیعیت نیوز : پاکستان نے شام میں ابو الظہور ایئربیس پر دہشتگرد اسرائیلی رجیم کی جانب سے کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچانے کا باعث بنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 40 روزہ جنگ نے خطے کی سکیورٹی مساوات بدل دی، ایرانی وزیرخارجہ

پاکستان نے شامی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی بار بار خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں پر اسرائیل کو جواب دہ بنائے۔

4:05 شام اگست 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔