ایران کی فوجی اور اقتصادی تیاری 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے، ایرانی نائب صدر
شیعیت نیوز : ایران کے سینئر نائب صدر محمد رضا عارف نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس عمل میں عزت، مصلحت اور حکمت کے اصولوں کے تحت پیش قدمی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی اور دفاعی تیاریاں 12 روزہ جنگ کے زمانے کے مقابلے میں کافی بڑھ چکی ہیں اور یہ صلاحیتیں جوہری مذاکرات کی ٹیم کے لیے اہم پشت پناہی فراہم کرتی ہیں۔
عارف نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات جنگ کے ابتدائی دنوں سے قابل موازنہ نہیں ہیں اور آج کی دفاعی اور اقتصادی طاقت فیصلہ سازی میں مستحکم بنیاد فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوری میں دہشت گرد واقعات میں جان بحق ہونے والے افراد کی فہرست جاری کرنا اور ان کے چہلم کی تقریب منعقد کرنا غیر معمولی اقدام تھا۔ اعلیٰ حکومتی اہلکاروں اور معاونین نے متوفی افراد کے اہل خانہ کے گھروں کا دورہ کیا، ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔







