رمضان کے پہلے روز رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی زیر صدارت حسینیہ امام خمینی میں عظیم الشان محفل قرآنی؛ بین الاقوامی قراء کی دلنشین تلاوت

20 فروری, 2026 08:26

شیعیت نیوز : ماہِ مبارک رمضان کے پہلے روز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں محفل قرآنی منعقد ہوئی، جس میں ممتاز اور بین الاقوامی قاریوں اور اساتذہ نے شرکت کی۔

یہ روح پرور تقریب آج عصر کے وقت حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوئی، جہاں ملک ایران کے نامور اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء نے مصحف شریف کی دلنشین تلاوت پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : منفی اور شرپسند عناصر کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، علامہ عارف حسین واحدی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے انجام دی جانے والی تلاوتوں کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور قاریان کرام کی کاوشوں پر شکریہ اور قدردانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے قرآن کریم سے تمسک کو معاشرے کی معنوی ترقی اور فکری بالیدگی کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

یہ محفل ہر سال ماہ رمضان کے آغاز پر منعقد کی جاتی ہے، جس میں قرآنی فضا کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو قرآن سے قریب کرنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

4:08 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top