حشد الشعبی کی بڑی کارروائی: صوبہ الانبار میں داعش کے 4 زیر زمین ٹھکانے تباہ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

16 فروری, 2026 13:24

شیعیت نیوز : صوبہ الانبار کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبے کے مغربی علاقوں میں ایک اچانک کارروائی کے دوران داعش کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ زیر زمین ٹھکانے داعش کے عناصر کے چھپنے اور دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ کارروائی کے دوران ان ٹھکانوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صہیونی رژیم مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، علی لاریجانی کی الجزیرہ سے گفتگو

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب سکیورٹی اداروں کو اطلاع ملی کہ الانبار کے صحرائی علاقوں میں داعش نے خفیہ سرنگیں قائم کر رکھی ہیں۔

10:54 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top