پاسداران انقلاب کی بحری افواج کی خلیج فارس میں "آبنائے ہرمز سمارٹ کنٹرول” مشقیں شروع
شیعیت نیوز : ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) کی بحری افواج نے پیر کے روز خلیج فارس میں "آبنائے ہرمز سمارٹ کنٹرول” کے نام سے بحری مشقیں شروع کی ہیں۔
یہ مشقیں سپریم کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور کی نگرانی میں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق، یہ "سمارٹ کنٹرول” مشقیں خطرات کے جواب میں باہمی عسکری ردعمل کے مختلف منظرناموں کا جائزہ لینے اور بحری آپریشنل یونٹس کی تیاری کو پرکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن سنیٹ کے وفد کی ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات، طلبہ کے مسائل پر گہری گفتگو اور تعاون کی یقین دہانی
ایرانی ٹی وی کے ذریعے جاری ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا کہ آئی آر جی سی نیوی کا ہیلی کاپٹر مشق کے دوران مشن پر روانہ ہو رہا ہے۔
نمائندے کے مطابق یہ مشق آئندہ چند گھنٹوں تک جاری رہے گی۔







