آیت اللہ خامنہ ای کی توہین امت مسلمہ کی سرخ لائن عبور کرنے کے مترادف ہے، نائب صدر اتحادیہ علمائے مقاومت لبنان

13 فروری, 2026 18:27

شیعیت نیوز : لبنان کی تنظیم اتحادیہ علمائے مقاومت لبنان کے نائب صدر شیخ حسین غبریس نے ایک وڈیو پیغام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مقام و منزلت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی امت مسلمہ کی سرخ لکیروں کو عبور کرنے کے مترادف ہے۔

شیخ حسین غبریس نے ایران کے حالیہ فسادات کے واقعات اور انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں ولایت و قیادت کے مقام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم کی مدبرانہ قیادت ایرانی عوام کے اتحاد و یکجہتی کا بنیادی سبب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: سانحہ ترلائی اسلام آباد میں شیعہ نسل کشی کے خلاف شدید احتجاج، دہشت گردی کی مذمت

انہوں نے اپنے بیان میں کہا: “آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی حکیمانہ قیادت مسلمانان ایران کے انسجام کا محور ہے اور ان کی توہین سرخ لکیروں سے تجاوز شمار ہوگی۔”

لبنانی عالم دین نے انقلاب اسلامی کے تسلسل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملت ایران کو مخاطب کیا اور کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لبنان سے، جس نے اس انقلاب کو پہچانا، آزمایا اور ہمیشہ اس بابرکت تحریک کے ساتھ کھڑا رہا ہے، یہی پیغام دیتے ہیں کہ اے ملت ایران! خدا کی برکت و عنایت کے ساتھ اپنے راستے پر ثابت قدم رہیں۔ ہم آپ کے لیے دعاگو ہیں اور آپ کے موقف کے ساتھ ہیں۔

10:07 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top