22 بہمن میں عوام کی بھرپور شرکت ہماری سفارتی طاقت ہے، عراقچی، ایرانی وزیر خارجہ

12 فروری, 2026 10:43

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران کے وسطی علاقوں میں 22 بہمن کی ریلیوں میں شرکت کے دوران مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر عوام کی وسیع اور شاندار شرکت امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں ایران کے لیے ایک مضبوط پشت پناہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی میدان میں موجودگی حقیقتاً ایران کے سفارتی نمائندوں کی مدد کرتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا نیا دور دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی ایرانی صدر کو اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ پر مبارکباد

عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی سطح پر غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں اپنے عوام کی حمایت پر بھروسا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میرا ایک اچھا دن ہے، عوام کی یہ عظیم اور پرشکوہ موجودگی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارت کاری کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت ہمیں مزید حوصلہ اور اعتماد فراہم کرتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم عوام، مسلح افواج اور رہبر کی حمایت سے دل مضبوط رکھتے ہیں، اور آج اس اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ان شاء اللہ ہم سفارتی میدان میں پہلے سے زیادہ جذبے اور قوت کے ساتھ شریک ہوں گے۔

عباس عراقچی نے آخر میں بتایا کہ عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کی تاریخ تاحال طے نہیں ہو سکی ہے۔

2:36 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top